گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مناواں کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مناواں کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مناواں‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے زیڈ اے سائنس اکیڈمی‘ فاروق گنج‘ مصری شاہ‘ لاہور‘ جامعہ اویسیہ‘ نزد چھوٹی پلی‘ فاروق گنج‘ لاہور‘ گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ آرائیاں‘ ضلع لاہور‘ شہباز پبلک ماڈل ہائی سکول‘ آرائیاں‘ ضلع لاہور‘ گورنمنٹ نوید جونیئر ماڈل سکول‘بھگت پورہ‘ نیو شادباغ‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل مڈل سکول‘ سنٹرل روڈ‘ شاہ میراں‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد702تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...