مکان ہتھیانے کیلئے چھوٹے نے بڑے بھائیوں کو چوری کے مقدمہ میں پھنسوا دیا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب نے باپ بن کر پالنے والے 2 معمر بھائیوں کو چھوٹے بھائی نے مکان ہتھیانے کی خاطر چوری کے مقدمہ میں ملوث کروادیا، متاثرہ دونوں بھائیوں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں ہربنس پورہ کے دو معمر بھائی تاج الدین اور نیاز احمد نے دائردرخواست ضمانت دائر کی ۔عدالت میں ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دونوں معمربھائیوں نے اپنے چھوٹے بھائی اشرف کو اولاد کی طرح پالااوراس کی پرورش کی لیکن اب اس نے مکان اپنے نام کروانے کی خاطر مذکورہ دونوں بھائیوں پر چوری کا الزام لگا کر تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کروادیاہے جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمے کی تفتیش بھی صحیح نہیں ہو رہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منظورکی جائے ،عدالت نے دائردرخواست ضمانتوں پر ایس ایچ او کومقدمے کے ریکارڈ سمیت 15نومبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔