گرانفروشی پر 87دکانداروں کے چالان،22گرفتار،94ہزار جرمانہ

گرانفروشی پر 87دکانداروں کے چالان،22گرفتار،94ہزار جرمانہ

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 922دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے87 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 94,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا09افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر22افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...