گھر لوٹے جانے کے ایک سال تک تھانے کے دھکے کھانے والاشخص عدالت پہنچ گیا

گھر لوٹے جانے کے ایک سال تک تھانے کے دھکے کھانے والاشخص عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) گھر بار لٹ جانے کے ایک سال تک تھانے چکر لگا لگا کر تنگ آنے کے بعد انصاف کے لئے عدالت پہنچ گیا ۔عدالت میں عارف محمود نامی شخص نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ17 سال قبل شہلہ عارف سے اس کی شادی ہوئی جس سے تین بچے ہیں تاہم27 مارچ کو میں کام پر گیا ہوا تھا ،تاہم سائل کے محلہ دار نے فون پر اطلاع دی کہ شہلہ،نوید،علیم عثمان،عثمان اور محمد شہباز سائل کے گھر میں گھس کر مزدا ٹرک پر گھر کا سامان لوڈ کر رہے ہیں جس پر وہ فوری گھر پہنچا تو یہ لوگ سامان لے کر جا چکے تھے لیکن شہباز نامی شخص وہاں کھڑا تھا جسے پکڑ کرکے ون فائیو پر کال کی گئی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیامگر بعد ازاں پولیس نے انہیں با اثر ہونے کے باعث چھوڑ دیا اوراب پولیس کارروائی کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔لہٰذا عدالت سے ستدعا کہ سائل مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔