مسلم لیگ(ن) دھاندلی کرتی تو سیلاب زدگان کی مدد نہ کرتی،ثریا نسیم

مسلم لیگ(ن) دھاندلی کرتی تو سیلاب زدگان کی مدد نہ کرتی،ثریا نسیم

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جو وعدہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کیا،اسے پورا کیا ہے کنٹینر پرکھڑے ہوکر جھوٹ بولنے والوں کی طرح جھوٹ نہیں بولاکنٹینر والے کنٹینر پر کھڑے ہوکر پاکستان کو نقصان پہنچاتے رہے اورتباہ کرتے رہے جبکہ ہم پانیوں میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کی مددکرتے رہے دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کر اکے ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا ہے جو پاکستان کے دشمنوں نے بھی نہیں کیا دھرنے والوں کے جرم کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اگر ہم نے دھاندلی کی ہوتی تو سیلاب زدگان کی دن رات خدمت نہ کرتے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے صدر ،وزیراعظم اوردیگرقیادت نے پاکستانی لیڈر شپ پر اپنے بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے اور چین میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا ہے چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا لیکن دھرنے والوں کی ملک دشمنی کے باعث وہ نہ آئے

۔

۔

۔

۔

جس کے باعث بجلی کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی لیکن اب بیجنگ میں اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے ہیں اورچین نے پاکستان کا دوبارہ ہاتھ تھاما ہے ۔چین کے صدرمناسب وقت پر دوبارہ پاکستان آئیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...