ایل ڈی اے کمپلیکس کی 7منزلہ بلڈنگ میں نصب کردہ لفٹوں کا افتتاح

ایل ڈی اے کمپلیکس کی 7منزلہ بلڈنگ میں نصب کردہ لفٹوں کا افتتاح

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے ایل ڈی کمپلیکس کی 7منزلہ بلڈنگ میں نصب کردہ لفٹوں کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتی کمرے کم ہونے کے باعث عدلیہ نے حکومت سے ایل ڈی اے کے زیر استعمال سات منزلہ بلڈنگ ایل ڈی اے کمپلیکس حاصل کرلی جس میں سول عدالتیں قائم کردی گئیں مگر اس بلند بلڈنگ کی عدالتوں میں عمر رسیدہ سائلین اور وکلاءکو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاءاور سائلین کی اس تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں پر لفٹوں کو چلانے کا فیصلہ کیا اور اس بلڈنگ میں پہلے سے ہی نصب لفٹوں کو دوباری استعمال کے قابل بنایا اور انہیں استعمال کرنے کا آغاز کرتے ہوئے لاہور بار نے اس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے کروایا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور بار ایسوسی ایشن کی خواہش پر تقریبا ایک بجے کے قریب سینئر سول جج جاوید اکرم بٹو کے ہمرا ایل ڈی اے کمپلیکس پہنچے اور لفٹوں کا افتتاح کیا اس موقع پر صدر لاہور بار چودھری محمد اشتیاق،سیکرٹری جنرل چودھری محمد سلیم لا دی ،اور دیگر عہدہ داروں نے ایل ڈی اے کمپلیکس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کا پر تپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں فاضل ججز نے بلڈنگ کے پہلے فلور سے ساتویں فلور تک جا کر سول عدالتوں کا بھی جائزہ کیا اور لفٹ کو چیک بھی کیا ۔ایوان عدل میں دو نئی لفٹیں لگنے سے اب لفٹوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -