ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تین افراد کے خلافمقدمات

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تین افراد کے خلافمقدمات

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی SOPsکے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 22639گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت8197مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے5264تصویریں لی گئیں جبکہ58 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر03افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے 62 قبرستانوں اور245کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور244 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے907 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...