شیخ زید ہسپتال کو511ملین کی اضافی گرانٹ دی جائیگی،سلمان رفیق

شیخ زید ہسپتال کو511ملین کی اضافی گرانٹ دی جائیگی،سلمان رفیق

  

لاہور11(جنرل رپورٹر)مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کے توسیع شدہ بلاک کو فنکشنل کرنے کے لئے صوبائی حکومت 511ملین روپے کی اضافی گرانٹ دے گی انہوں نے کہا کہ نئے بلاک کے فنکشنل ہونے سے ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کے ساتھ زیادہ مریضوں کے داخلہ کی گنجائش پیدا ہو جائے گی انہوں نے یہ بات سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک کے ہمراہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہی خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت نے شیخ زید ہسپتال کے لئے تعمیر شدہ بلاک کا معائنہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فرخ اقبال، ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر اکبر حسین اور ہسپتال کے دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجودتھے پروفیسر فرخ اقبال نے بتایا کہ ہسپتال کا نیا بلاک بالکل تیار ہے اور آپریشن تھیٹرز اور دیگر میڈیکل آلات بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے نئے بلاک کو فنکشنل کرنے کے لئے سٹاف کی بھرتی کے لئے SNE کی منظوری اور اضافی گرانٹ درکار ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اضافی گرانٹ کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر فرخ اقبال نے شیخ زید ہسپتال کی ترقی اور لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبہ کو اپ گریڈ کرنے میں ذاتی دلچپسی لینے پر وزیر اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق شیخ زید ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت لاہور میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -