عمران خان کے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مطالبات غیر آئینی ہیں،افنان بٹ

عمران خان کے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مطالبات غیر آئینی ہیں،افنان بٹ

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے آئی ایس آئی ، ایم آئی کی شمولیت کا مطالبہ غیر آئینی ہے جسے پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی جمہوریت پسند جماعت قبول نہیں کرے گی ، آمریت کا راستہ روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دی ہیں وہ کسی بھی فرد واحد کے غیر آئینی مطالبات ، پالیسیوں اور سازشوں کی بھر پورمخالفت کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت شہید بھٹو اور بےنظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے جو جمہور اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے بلاول بھٹو زرداری سیاسی بلیک میلنگ کا خاتمہ کردینگے انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ وفاقی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا فلسفہ ہے جس پرآج بھی پیپلزپارٹی قائم ہے اور اپنے شہداءکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے غریب عوام کا سہارہ بنی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...