سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے،رانا بابر

سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے،رانا بابر

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ 16متاثرہ اضلاع میں سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے خادم پنجاب امدادی پیکیج کے تحت اس مرحلے میں سیلاب متاثرین میں 16 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا رہی ہے پنجاب حکومت نے صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرکے ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں شفاف سروے کی بنیاد پر مکانات اورفصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں جن کے گھرمکمل طورپر تباہ ہوئے ہیں انہیں مجموعی طورپر80 ہزارروپے فی گھر کے حساب سے امداد دی جارہی ہے

جبکہ جزوی طورپرمتاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو مجموعی طورپر 40ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جارہی ہے پنجاب حکومت2ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے 25،25ہزارروپے کی پہلی قسط کی ادائیگی عید سے قبل مکمل کرچکی ہے دوسرے مرحلے میں ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کاشتکاروں کوان کی فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ 10ہزار روپے فی ایکڑ کے حسا ب سے دیا جارہا ہے اسی طرح محنت مزدوری کرنے والے متاثرین کو 10ہزارروپے فی خاندان کے حساب سے امداددی جارہی ہے ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی بھی آفت کے متاثرین کو اتنی بڑی رقم اتنے کم وقت میں تقسیم نہیں کی گئی اس کا کریڈٹ پنجاب حکومت اور وزیراعظم محمدنوازشریف کو جاتا ہے ۔جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو قطعاً تنہا نہیں چھوڑا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...