( ر ) کرنل کو مضروب کرنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید

( ر ) کرنل کو مضروب کرنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید

  

لاہور (نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پر فائرنگ کرکے ( ر ) کرنل کو مضروب کرنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید 40ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے

۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم زوہب پر جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر سزا و جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال بھگتنا ہو گی۔ ملزم کے خلاف تھانہ گلشن راوی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -