عالمی دہشت گرد تنظیم کا شہر میں پوسٹرچسپاں کرنا تشویش ناک ہے،امین شہیدی

عالمی دہشت گرد تنظیم کا شہر میں پوسٹرچسپاں کرنا تشویش ناک ہے،امین شہیدی

لاہور( جنرل رپورٹر)انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے لاہور میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی وال چاکنگ تشویش ناک ہے پر امن معاشرے کی قیام کےلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اقلیتی برادری قوم کا حصہ ہے ان کی احساس محرومی دور کرنا حکومتوں کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کارکنان سے خطاب میں کہا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں تھر میں انسانیت بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مر رہے ہیں لیکن روٹی کپڑا اور مکان کے دعویدار موت بانٹنے میں مصروف ہیں پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ملت جعفریہ کیخلاف منظم انداز میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے آئے دن گھروں سے جنازے اُٹھ رہے ہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں ان دونوں صوبوں کے حکمران یرغمال ہے پنجاب میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے گجرات اور کوٹ رادہ کشن کے ملزموں کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو یہاں عراق اور شام جیسے حالات پیدا ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا اسلام نے امن ،محب ،بھائی چارے کا دین ہے اور ہمیں انسانیت کی احترام کا درس دیتا ہے ۔

علامہ شہیدی نے کوئیٹہ میں گذشتہ 6 دن سے پھنسے زائرین کو فوری کوئٹہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر غفلت کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا زائرین کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ اس کے ذمہ دار ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...