عیدالفطرکے دن سیلاب متاثرین میں تحائف تقسم نہیں ہوئے،احمد جاوید قاضی
لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد عوام کو غلط معلومات فراہم کر کے گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل ملک کے کسی حصے میں سیلاب کا نام و نشان موجود نہ تھا جبکہ عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے عید گفٹس پیکٹس عید الفطر کے دن تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے قبل عید گفٹ پیکٹس کیسے تقسیم کئے جا سکتے ہیں جبکہ یہ گفٹس سیلاب کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبائی وزراءنے اپنی موجودگی میں 35 ہزار خاندانوں میں تقسیم کئے ان پیکٹس میں زنانہ مردانہ سوٹ ، بچوں کے کھلونوں ، ٹافیاں اور سویاں شامل تھیں ،دودھ اور گھی قطعی شامل نہ تھا -