آرٹیکل62پر پورا نہ اترنے والے افراد اسمبلیوں میں براجمان ہیں،عبدالرشید قریشی
لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی ، رانا محمد زاہد ایڈووکیٹ، صدر کاسمو پولیٹن کلب لاہور،لطیف سرا ایڈووکیٹ، محبوب چوہدری ایڈووکیٹ شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، عبدالطیف ہنجرا، یاور مقبول این اے بٹ غلام فرید کھوکھر، عبدالرزاق ببر، اظہار الحق طور ایڈووکیٹ، طاہر ایوب جوئیہ ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی اور متعدد وکلاءنے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے۔ آرٹیکل62پر پورا نہ اترنے والے افراد اسمبلیوں میں براجمان ہیں۔ موجودہ حکومتیں اور اسمبلیاں عوام کی نمائندگی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ چونکہ یہ تمام حکومتیں نا اہل اسی لئے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ اب عوام جمہوریت کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ جمہوریت نام ہے کرپشن کا، دھاندلی کا، لوٹ ما ر کرنے اک عوام اس جموہریت سے تنگ آ چکے ہیں ۔
اور اسی لئے پہلے سخت احتساب اور پھر انتخاب کرانے کی بات کرتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ فی الفور نیک اور دیانتدار افراد پر مشتمل حکومت قائم کی جائے۔