بلاول بھٹو پارٹی سے کرپٹ لوگوں کے خاتمے کا جلد اعلان کریں گے،زاہد ذوالفقار

بلاول بھٹو پارٹی سے کرپٹ لوگوں کے خاتمے کا جلد اعلان کریں گے،زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو پارٹی میں کرپٹ لوگوں سے نجات کا اعلان کریں گے پارٹی میں صاف اور شفاف لوگوں پر اعتماد کریں گے پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو کو پارٹی کے کارکن کے درمیان ہونا چاہئے بلاول بھٹو پارٹی کے بے داغ لوگوں کو ترجیح دیں گے یوم تاسیس کے دن کو ورکروں کے دن کے نام سے منا یا جائے یوم تاسیس کے دن بلاول بھٹو پارٹی ورکروں کو وقت دیں اور انکی باتیں سنیں اور پارٹی کی بہتری کے لئے ان سے تجاویز لیں تاکہ آئندہ پارٹی کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلایا جاسکے یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو کو زیادہ سے زیادہ وقت کارکنوں کو دینا چاہئے کیونکہ چےئرمین بلاول بھٹو تو سارا سال پارٹی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں لیکن اک دن کارکنوں سے تجاویزکے لانے کے لئے کہا جائے تاکہ پارٹی کو کارکنوں کی تجاویز کے مطابق چلایا جائے یوم تاسیس کے دن تمام تنظیمیں اپنے سال کی کارکردگی چےئرمین بلاول بھٹو کے آگے رکھیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے کہ چےئرمین بلاول بھٹو کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ کس شہر کی تنظیم مضبوط ہے اور کس شہر کی کمزور ہے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سب کو اکھٹے ہوکر کام کرنا چاہئے یوم تاسیس لیڈر ڈے نہیں بلکہ کارکن ڈے کے طور پر منایا جائے اور اس دن صرف کارکنوں کو اہمیت دینی چاہئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -