وزیر اعظم کا استعفیٰ ان کی باعزت واپسی کا واحد راستہ ہے،سونیا عرفان

وزیر اعظم کا استعفیٰ ان کی باعزت واپسی کا واحد راستہ ہے،سونیا عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سونیاعرفان نے کہا ہے کہ دنیا میں دسمبرمگر پاکستان میں نومبر کے بعدسرنڈر کامہینہ آئے گاوزیراعظم کااستعفیٰ ان کے پاس باعزت واپسی کی واحدآپشن ہے 30 نومبر کا دھرنا ہرصورت ہوگا ، دھرنے کے ڈرسے آئین میں ترمیم کرنااورپارلیمنٹ کے پیچھے چھپنا بزدلی ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعدپولیس سے نفرت میں شدت آگئی ہے ، قومی ادارے اپنے وقار کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومت کی سازش ناکام بنادیںخدانخواستہ 30نومبر کے دھرنے میں کوئی ناخوشگوارواقعہ رونماہوگیا توپولیس کی طرح دوسرے اداروں کی شہرت بھی داﺅ پر لگ جائے گی ۔ حکمران اپنا اقتدار بچانے اور عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے آئین اوراداروں کاکندھااستعمال کرسکتے ہیں اپنے ایک بیان میں سونیا عرفان نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے بوجھ سے حکمرانوں کے اقتدارکاسورج کسی وقت بھی غروب ہوسکتا ہے جس طرح غیورپاکستانیوں نے عمران خان پر شوکت خانم کینسرہسپتال کی تعمیرکیلئے نوٹ نچھاورکئے اس طرح نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے آئندہ انتخابات میں ووٹوں کے ڈھیر لگا دیں گے عمران خان نے کینسر کیخلاف کامیاب جنگ کے بعد کرپشن اوردھاندلی کے ناسور کیخلاف بھی علم بغاوت بلندکیا ہے پی ٹی آئی عمرا ن خان کی قیادت میں سیاسی کلچر کی تبدیلی کی تحریک بن کرابھری ہے ان کی قیادت میں پاکستان کے ہرگھرمیں پی ٹی آئی کاپارٹی پرچم لہرائے گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے سرخیل عمران خان کاوجوداورویژن پاکستان میں ''سٹیٹس کو'' کے حامی سیاستدانوں کی خاندانی اجارہ داری اور موروثی سیاست کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ناکام لیگ نے جمہوری نظام نہیں بلکہ ایک ڈیل کے تحت زرداری سیٹ اپ کوبچایااوراس خفیہ ڈیل کے بدلے انہیں تیسری باری ملی ۔