نائن الیون کے بعد یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے،وسیم اختر

نائن الیون کے بعد یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میںہر سال لاکھوں افراد دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیںنائن الیون کے بعد امریکہ میںہر پچاس واں فرد مسلمان ہورہا ہے جوکہ دین اسلام کی حق بر مبنی ہونے کی دلیل ہے ۔
 یہودونصاریٰ جتنادین اسلام کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں یہ اتنا ہی شدت سے ابھررہا ہے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پورے یورپ اور امریکہ میں اسلام کے نام لیواﺅں کابول بالا ہوگا انہوں نے کہاکہ اٹلی کے مشہور زمانہ ساز میگزین”دی جرنل“نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ200 برسوں میں یورپ پر مکمل طور پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگابحیثیت مسلمان ہمیں اللہ کاشکر اداکرناچاہئے کہ اس نے ہمیں حق پر چلنے کے لئے منتخب کیاہمارافرض ہے کہ ہم دنیا میں اسلام کے بارے میں ہونے والے منفی واویلے اور جھوٹے پروپیگنڈے کامتحد ہوکر مقابلہ کریں اوراصل حقیقت دنیا کے سامنے لائیںایک سوچی سمجھی سازش کے تحت”دین حق“کوبدنام کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوجاتا ہے تو اسے بغیر ثبوت اور تحقیقات کے مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور اس سارے کھیل میں مادرپدرآزادیورپی میڈیاکفارکااولین دستہ ہے اسلام کی مقبولیت سے خائف دشمن قوتیں ہمارے معاشرے کو غیر اسلامی بنانے پر تلی ہوئی ہیںفحاشی وعریانی کے وار کرکے ہماری نوجوان نسل کوگمراہ کیا جارہا ہے جبکہ یورپ میں معاشرتی زوال اور اخلاقی اقدار کے فقدان کے باعث ان ممالک میں رہنے والی نوجوان نسل شعور کے ساتھ اللہ کی وحدت پرایمان لاتے ہوئے دائرہ اسلام میں دھڑادھڑ داخل ہورہی ہے۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ ہمیں دعوت کے کام کوکبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔اسلام کی اشاعت اور تبلیغ ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔غیر مسلموں کویہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ دین اسلام ہی اصل راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے ہم دنیا وآخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔یورپی ذرائع ابلاغ کے منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ہر سال پچاس ہزار افراد برطانیہ میں مسلمان ہورہے ہیں۔2001سے اب تک مسلمان ہونے والوں کی تعداد20لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔اللہ اور اس کے رسول کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر ہمیں اپنی زندگی اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق گزارنی چاہئے۔