میاں بیوی کو زندہ جلانے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے،علامہ یوسف اعوان
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظریاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان کی قیادت میں15رُکنی علماء کرام کا وفد کوٹ رادھا کشن گیا اور متاثر ہ خاندان سے ملاقات کے بعد واپسی پر پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں گفتگو کر تے ہوئے پیر علامہ یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ کوٹ رادھا کشن واقع کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے اس طرح کا اقدام کر نے والے سخت سزا کے مستحق ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور متاثر ہ خاندان کے ساتھ دُکھ کی اس گھڑ ی میں برابر کے شر یک ہیں انہوں نے کہا کہ متاثر ہ خاندان کے ساتھ ملاقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر وائی ہے اُ ن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے ۔