چینی قیادت نے نوازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،اللہ رکھا چودھری

چینی قیادت نے نوازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سازشیں ناکام ہوئیں دو رہ چین کے دوران چینی قیادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نواز شریف کا چین میں گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیابیجنگ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں عمران خان نے ذاتی انا اورضد کی خاطرپاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد سے عام آدمی کی حالت بدلے گی ملک میں ترقی اورخوشحالی کاانقلاب برپا کریں گے عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ان کی تمام چالیں ناکام ہوگئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -