کالعدم تنظیم داعش کے پوسٹر لگانے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس

کالعدم تنظیم داعش کے پوسٹر لگانے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس

  

 لاہور(کرائم سیل ) شرارت یا الٹی میٹم ،لاہور میں کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، آئی جی پنجاب نے پوسٹر لگانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن ، ہنجروال ، ٹھوکر نیاز بیگ ،علاقہ نواب صاحب اور اس کے گردونواح میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کے پوسٹرلگائے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔اس سے قبل تھانہ نواب ٹاؤن میں داعش کے پوسٹر لگانے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف لاہور میں پہلا مقدمہ درج ہو چکا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔داعش کے پوسٹر لگنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

مزید :

علاقائی -