مسلمان پولیس افسران کا کرسچن اہلکاروں سے مراعاتی موازنہ

مسلمان پولیس افسران کا کرسچن اہلکاروں سے مراعاتی موازنہ

فیصل آباد(بیورورپورٹ)بڑے پولیس افسران کے دفاتر‘ گھروں میں‘ پولیس لائنز میں ڈیوٹی کرنے والے‘ محرم کے جلوسوں کے راستے صاف کر کے ان کے گرد خاردار تاریں لگانے والے‘مختلف ڈیوٹیوں پر تعینات مسلمان پولیس ملازمین، سینٹر ورکرز ،نائب قاصد اور اردلیوں کو اتنی مراعات اور دیگر الاؤنسز نہیں ملتے جتنے ان کے ہم پلہ کرسچین سٹاف کو ملتے ہیں ، کرسچن سٹاف کو اتوارکے روز ہفتہ وار چھٹی ، کرسمس پر ہر مسیحی کو دو ہزار روپے عیدی، محرم الحرام کی ڈیوٹی پر دو سو روپے فی ملاز م ادائیگی کی جاتی رہی مگر مسلمان سینٹری ورکرز‘ نائب قاصد اور اردلی رواں سال بھی نظر انداز ہوئے‘ مسلم ملازمین کی رائے میں وہ ان امتیازی مراعات سے حسد محسوس نہیں کرتے۔

مزید : علاقائی


loading...