ہائی وے پٹرولنگ نے ایک اشتہاری سمیت27ملزمان گرفتارکر لیے
لاہور (وقائع نگار خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے37من مردہ گوشت، 1لاکھ50ہزار مالیت کی چوری شدہ تار جبکہ76لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت27ملزمان گرفتارکر لیے۔ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ میاں جاوید اسلام نے ملازمین کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے دو مختلف ڈالوں کی تلاشی کے دوران 37من 5کلو گرام مردہ گوشت برآمد کر لیا جس کی ڈاکٹر سے تصدیق کروانے کے بعد ملزمان لیاقت،طارق مظہر اقبال اور ارشد کو گرفتار کر لیا گیا۔دریں اثناء ایک مشکوک کار کی تلاشی لیتے ہوئے ملزمان صفدرعلی،غلا م تصور،اورنگ زیب اورمحمد صفدرسے 1لاکھ50ہزار مالیت کی چوری شدہ تانبے کی تار برآمد کی، تفتیش پر معلوم ہوا کی ملزمان نے تار ڈنڈوت نیشنل سیمنٹ فیکڑی سے چرائی تھی۔مزید برآں تھانہ موچ کے اشتہاری راحت حبیب کوبھی گرفتار کیا گیاجبکہ ملزمان شکیل،عابد حسین،شہزاد،خالد پرویز،شاہد خان، محبوب، وارث اورافتخارسے 76لیٹر شراب الطاف حسین اور عبد اللہ سے چرس اور ہیروئن ، زاہد عباس،امان اللہ طاہر اور افتخار علی سے ناجائز اسلحہ،حفیظ اللہ اور اعظم سے 20ہزار مالیت کا چوری شدہ کریانے کا سامان برآمد کیا۔علاوہ ازیں جھنگ سے سیالکوٹ جانے والے شاہ علی نامی بچے کوبد اخلاقی کی نیت سے اغواء کر کے فصلوں میں لے جانے والے ملزمان کی اطلاع ملنے پر پٹرولنگ ٹیم جیسے ہی موقع پر پہنچی ملزمان بچے کو چھوڑ کے سے فرار ہوگئے جسے ورثاء کے حولے کردیاگیا۔