ٹریفک حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق

قصور(بیورورپورٹ)پھولنگر ملتان روڈ نتھے خالصہ کے قریب ٹریفک کے ایک حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد اعظم اور اس کا بھائی عاشق علی دونوں لاہور سے پتو کی کی جانب جا رہے تھے جب وہ نتھے خالصہ کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئے اور کچلے جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ پھولنگر نے ضابطے کی کارروائی کرکے ٹرالہ کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...