خراب موٹر سائیکل دینے پرپانچ لاکھ روپے ہرجانے کے دعویٰ

خراب موٹر سائیکل دینے پرپانچ لاکھ روپے ہرجانے کے دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نجی کمپنی کی طرف سے خراب موٹر سائیکل دینے کے حوالے سے پانچ لاکھ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کل کرے گی۔تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی رفیق علی خان نے ڈیڑھ ماہ قبل سوزوکی (شوروم )سے قسطو ں پر ایک موٹر سائیکل خریدی تھی جو کہ دو دن بعد خراب ہو گئی جس پر سائل نے مقامی شو روم کے مالک سے رابطہ کیا اور موٹر سائیکل کی تبدیلی کی استدعا کی لیکن اس نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر محمد رفیق نے صارف عدالت سے رجوع کیا اور شوروم کے مالک کیخلاف پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا عوی کیا جس کی سماعت کیلئے عدالت نے 13نومبر کی تاریخ دی تھی جس کے مطابق عدالت کیس کی سماعت کل کرے گی۔

مزید :

علاقائی -