کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری

کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس نے اس مہم کے دوران اب تک 4332کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو ہفتے قبل سٹی ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور اب تک 4332گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، انسدادی کارروائی بارے رپورٹ دفتر ارسال کریں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وارڈنزٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔شہری کسی بھی معلومات یا شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -