لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

 لاہور(کر ائم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کر دیا -ذرا ئع کے مطابق چوہنگ جوبلی ٹاؤن برلب نہر تین ڈاکوؤں نے جاوید اقبال سے 30لاکھ کی نقدی موبائل چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی ،ہسپتال میں جاوید اقبال کی حالت نازک بنائی جاتی ہے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مکان نمبر 270/6a1ٹاؤن شپ کے رہا ئشی اعجاز کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر دو ڈاکو دس لاکھ اور اسی تھانے کی حدود میں بلاک 6سیکٹر 2ٹاؤن شپ کے رہا ئشی اشفاق حسین کے گھر سے 6ڈاکو ساڑھے نو لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کاہنہ وارڈ نمبر 14میں امجد حسین کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے جبکہ مغل پورہ میں واقع اتفاق پینٹ ہاؤس سے چار ڈاکو سوا لاکھ،مصطفی آباد میں واقع بھائی بھائی میڈیکل سٹور سے تین ڈاکو 60ہزار،شاہدرہ شیخو پورہ روڈ احمد پارک میں واقع فیملی شوز سے تین ڈاکو 29ہزار لوٹ کر لے گئے-جوہر ٹاؤن ایف ٹو میں رانا مختار کی بیوی سے دو ڈاکوؤں نے دو لاکھ،گڑھی شاہو کراچی پھاٹک پر ضیا الحق اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، اقبال ٹاؤن باسکٹ بال گراؤنڈ کے سامنے انس سے ایک لاکھ ،مسلم ٹاؤن نیو مسلم ٹاؤن کے قریب شفیق اور اسکی فیملی سے اسی ہزار، ہڈیا رہ مو ضع دیونانی میں خالد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار، غالب مارکیٹ اکرم پارک کے قریب داؤد اور اسکی فیملی سے تین لاکھ 18ہزار مالیت کی نقدی اور زیورات چھین لیے۔ ما نگا منڈی مانگا با ئی پاس کے قریب را نا یا سین سے 67ہزار ،منا واں لکھو ڈہر قبرستان کے قریب عبدالحمید سے چھے ہزار اور موبائل غالب مارکیٹ پانی والی ٹینکی کے قریب ناصر سے 69ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں مستی گیٹ سے خرم، اسلام پورہ سے سعید، شا لیمار سے ندیم، کو ٹ لکھپت سے عاصم ،گلبرگ سے ڈاکٹر ہا رون کی گا ڑیاں جبکہ شا ہدرہ سے شا ہد، گجر پو رہ سے نعیم ،گلشن راوی سے نو ید اور افتخار، گلشن اقبال سے شا ہد، سمن آباد سے رضا ،ستو کتلہ سے عمران، سبزہ زار سے مدثر ،فیکٹری ایریا سے عبدالحمید اور ڈیفنس اے سے یا سر کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...