وفاقی وزیر داخلہ کا مراسلہ ؛لاہور کے تمام مزارات کی سیکورٹی ہالی الرٹ کر دی گئی

وفاقی وزیر داخلہ کا مراسلہ ؛لاہور کے تمام مزارات کی سیکورٹی ہالی الرٹ کر دی ...

  

 لاہور(کرائم سیل )وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے پر لاہورکے تمام مزارات خصوصاََ بی بی پاک دامن کے مزار کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دہشت گرد لاہور کے کسی مزار پر دہشت گردی کی واردات کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے بعد انٹیلی جنس بیورو،سپیشل برانچ ،آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کوایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔پنجاب بھر اور خصوصا لاہور میں مزارات پر نہ صرف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے بلکہ دہشت گردی کی بڑی اطلاع پر گزشتہ روز لاہور میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ۔پولیس نے واہگہ بارڈر،ہنجروال،ٹھوکرنیاز بیگ ، ریلوے سٹیشن ،گلشن روای ، شیراکوٹ ، بند روڈ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 78 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -