دتہ خیل میں ڈرون حملہ،4افراد ہلاک ،پاکستان کی جانب سے شدید مذمت

دتہ خیل میں ڈرون حملہ،4افراد ہلاک ،پاکستان کی جانب سے شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      شمالی وزیرستان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طہارے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈورن طیارے نے گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا لیکن تاحال مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے مریکہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔امریکہ کو ایسی کاروائیاں نہیں کرنی چاہیئے جس سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہو۔

مزید :

صفحہ اول -