وزیراعظم آج برطانیہ پہنچیں گے

وزیراعظم آج برطانیہ پہنچیں گے

  

لندن(اے این این) وزیراعظم نوازشریف جرمنی کا دور ہ مکمل کرنے کے بعد دوروزہ دور ے پر(آج)بدھ کو لندن پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان برطانیہ توانائی بات چیت اور سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔کانفرنس میں چیف ایگزیکٹیو افسران اور توانائی کے شعبے کی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی ۔ وزیراعظم برطانوی وزرا اور توانائی کے شعبے کے اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔توانائی کانفرنس میںپاکستان کی توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر غور ہوگا۔

 وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -