چوروں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا،تمام سامان چرا کر فرار

چوروں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا،تمام سامان چرا کر فرار
چوروں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا،تمام سامان چرا کر فرار

  

 لاہور(کرائم سیل)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں چوروں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا،تمام سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقہ کالج روڈ پر واقع خانہ بدوشوں کی جھگیوں کو بھی چوروں نے اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے خانہ بدوش محمد عرفان اورمحمد ریحان نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ اپنی جھگی سے کام کے سلسلے میں فیروز پور روڈ گئے تھے جبکہ آس پاس کی جھگیوں میں لوگ موجود تھے جب وہ رات کو واپس آئے تو ان کے خیمہ سے تمام قیمتی سامان جس میں دو پنکھے،اور ایک صندوق شامل تھا وہ چوری ہو چکے تھے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -