معمولی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی

معمولی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی
معمولی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں معمولی تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مشترکہ دیوار پرسوکھانے کیلئے کپڑے ڈالنے پر خواتین میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو لڑائی میں تبدیل ہو گئی، خواتین کی لڑائی نے مردو ں کو بھی گھسیٹ لیا ،لڑائی میں اینٹیں بھی چل گئیں۔اہل محلہ نے دونوں گروپوں کو علیحدہ کیا ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -