ہم پر تنقید کرنیوالی عاصمہ جہانگیر خود بھارت میں جا کر بھنگڑے ڈالتی ہیں:عمران خان

ہم پر تنقید کرنیوالی عاصمہ جہانگیر خود بھارت میں جا کر بھنگڑے ڈالتی ...

         اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے غیر ملکی دورے ملکی دولت کا ضیاع ہیں ¾ عوم ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرے تو کوئی نہیں لوٹ سکتا،جمعہ کو آزادی اسکوائر میں بڑا دھرنا ہوگا، سونامی (آج) بدھ کو ننکانہ صاحب، ہفتے کو ساہیوال اور اتوار کو جہلم پہنچے گی۔ منگل کو دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دورے ملکی دولت کا ضیاع ہیں۔ نواز شریف ہمیں نہ کہیں کہ سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہوں۔ میاں صاحب ادھر سے ا±دھر کے چکر سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری بیرون ممالک کے دوروں سے نہیں آتی۔ عمران خان نے کہا کہ خوشحال ملک کا وزیراعظم اپنے ملک کے ٹیکس کے پیسوں کی فکر کرتا ہے لیکن پاکستان میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں پرعیاشیاں ہو رہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک مکا اسمبلی میں اسحا ق ڈار سے کوئی منی لانڈرنگ کا کو ئی نہیں پوچھ سکتا،پارلیمنٹ ملک میں نجکاری کے نام پرجاری لوٹ مارپر کیوں خاموش ہے، عاصمہ جہانگیر پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر امریکہ کے کہنے پر انسانی حقوق کی بات کرتی ہیں انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر ہمارے دھرنے پر تنقید کرتی ہیں ہماری خواتین کو ناچنے والی کہتی ہیںمگر بھارت میں جاکر خود بھنگرے ڈالتی ہیں اور کشمیریوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی عمران خان نے کہاکہ لگتا ہے مولانا فضل الرحمن اور عاصمہ جہانگیر کی دوستی ہوگئی ہے ۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...