بد اخلاقی پر مجبور کرنے والے شوہر کیخلاف بیوی تھانے پہنچ گئی

بد اخلاقی پر مجبور کرنے والے شوہر کیخلاف بیوی تھانے پہنچ گئی
بد اخلاقی پر مجبور کرنے والے شوہر کیخلاف بیوی تھانے پہنچ گئی

  

لاہور (کرائم سیل) ہر بنس پورہ کے علاقہ میں مبینہ طور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیا ں دے کر اور بیوی پر تشدد کرکے بد اخلاقی کا مکروہ دھندا کرانے والے درندہ صفت شوہر کیخلاف متاثرہ بیوی درخواست لیکر تھانہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ فتح گڑھ کی رہائشی 35سا لہ عاصمہ بی بی کی 9سال قبل جاوید نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جس سے چار بچے ہیں ۔عاصمہ بی بی نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دی ہے کہ میر ا شوہر جاوید عرصہ تین سال سے مجھ سے دھند ا کرواتا ہے اور انکار پر تشدد کرتاہے۔ درخواست گذار نے مز ید بتا یا کہ بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی پر مجھ سے مکروہ دھند ا کروایا جاتا رہا اور ا نکا ر پر چند روز قبل جا وید نے اس کے بیٹے کا با زو تو ڑ د یا تھا اور میر ا شوہر مجھے کئی بار زبانی طلاق بھی دے چکا ہے اور اب اس نے میرے بچے چھین کر مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ ہربنس پورہ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام کودرخواست دی ہے کہ اسے حق دلاتے ہوئے ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -