کرکٹر کامران اکمل کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

کرکٹر کامران اکمل کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

  

 لاہور( کر ائم سیل) معروف کرکٹر کامران اکمل کاایک بار پھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہو گیا۔ گذشتہ رو زکامران اکمل اپنی گاڑی نمبر QJ-113میں پرانے ائیر پورٹ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اس دوران انہیں ٹریفک وارڈن ظفر نے روکا اور کہا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر گاڑی کے شیشوں پر بلیک پیپر لگا رکھا ہے۔ کامران اکمل نے کسی قسم کی مزاحمت کرنے کے بجائے فوری طور پر کہہ دیا کہ آپ میرا چالان کر دیں ۔ ٹریفک وارڈن ظفر نے 500روپے جرمانے کا چالان کر کے رسید کامران اکمل کو تھما دی جسے لیکر وہ فوراً وہاں سے رخصت ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -