چین کیساتھ انرجی سیکٹر میں معاہدے ملکی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، خاور رشید

چین کیساتھ انرجی سیکٹر میں معاہدے ملکی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر ا ور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوران انرجی سیکٹر میں معاہدے ملکی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے،جس سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کی انڈسٹری دوبارہ بحال ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت انرجی بحران ہے جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کم ہو رہی ہے لیکن چین سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کی بدولت ملک میں سستی بجلی پیدا ہونے سے جہاں گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا وہاں ہماری پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی جس سے ملکی برآمدات بڑھے گی اور ملک میں زرمبادلہ آئے گا۔ خاور رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے دھرنوں کے باوجود اپنی توجہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل پر مرکوز رکھی

،مخالفین کی سازشوں کے باوجوداربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں آ رہی ہے، چین کے ساتھ انرجی سیکٹر میں 19معاہدوں سے ملک میں ترقی اور مزید خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاک چین لازوال دوستی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ اسکا تمام تر کریڈٹ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجا پ کو جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی بجلی سے ہماری انڈسٹری عالمی منڈی میں قیمتوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس سے ملک میں ایکسپورٹ بڑھنے سے زرمبادلہ کے گراف میں غیر معمولی اضافہ ہو گا جس سے پاکستان کے معاشی و اقتصادی مسائل پو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -