سفارتی اور تجارتی کامیابیاں وزیر اعظم کے وژن کی مرہون منت ہیں،کامران مائیکل

سفارتی اور تجارتی کامیابیاں وزیر اعظم کے وژن کی مرہون منت ہیں،کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شیپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت کی حالیہ سفارتی اور تجارتی کامیابیاں وزیر اعظم نواز شریف کے ویثرن کی مرہون منت ہیں جن سے مستقبل قریب میں قومی صنعت و تجارت کو کافی استفادہ ہو گا۔وزیر اعظم نے پاکستان کی فارن پالیسی اور قومی معیشت پر بے حد فوکس کیا ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے دیرینہ اور سچے دوست چین کا کردار انتہائی اہم اور قابل قدر ہے۔ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا ساتھ بھرپور انداز سے دیا ہے۔چین کے پاکستان پر اعتماد اور سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کئی دوسرے دوست ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔   وزیر اعظم پاکستان کے مختلف ملکوں کے دورے پاکستان کی ترقی کے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ چین کو پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرنے کا تمام کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو جاتا ہے۔پاکستان میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری سے مقامی تجارت پیشہ طبقات اور بیروزگار بھی مستفید ہونگے۔کامران مائیکل نے مزید کہا کہ اپوزیشن مسلسل ملکی معیشت کونقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ کامران مائیکل

مزید :

علاقائی -