کاٹن جنرز مشینری نمائش میں شرکت کیلئے وفد چین روانہ

کاٹن جنرز مشینری نمائش میں شرکت کیلئے وفد چین روانہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)تجارتی ، صنعتی وکاٹن جنرز مشینری نمائش میں شرکت کے لئے 5رکنی وفد معروف بزنس مین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر میاں محموداحمدکی قیادت میں چین روانہ ہو گیا، وفد چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقعوں سے استعفادہ کرنے کی ترغیب دے گا، جبکہ پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کو بھی نمائش میں متعارف کروایا جائے گا ، وفد میں ایگزیکٹو ممبر ایف پی سی سی آئی مسعود مجید، مینوفیچرنگ ایسوسی ایشن کے طارق چوہدری،محمد طاہر اورپاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبرز شامل ہیں ۔ ایف پی سی سی آ ئی کے نائب صدر میاں محموداحمدکاکہنا ہے کہ وفد کا بنیادی مقصدجدیدکاٹن جنیرزمشینری کو خرید کر پاکستان میں لانا ہے تاکہ کاٹن انڈسٹری کے شعبہ کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاٹن جنیرز کی انڈسٹری پاکستان کو 60فیصد زرمبادلہ کما کر دیتا ہے اس انڈسٹری کو جدید طرز پر لانے کی اشد ضرورت ہے۔وفدچین میں5دن قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئے گا۔

وفد چین روانہ

مزید :

علاقائی -