ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ احمد مبارک احمد کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ احمد مبارک احمد کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگارخصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے ڈی آئی جی، کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ لاہور، احمد مبارک احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس لاہورمیں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، نسیم الزمان، ایڈیشنل آئی جی R&D، الطاف حسین، ایڈیشنل آئی جی ویلفےئر اینڈ فنانس، سہیل خان ، ایڈیشنل آئی جی PHPجاوید اسلام، ایڈیشنل آئی جی CTD، محمد طاہر، سی سی پی او لاہور، امین وینس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈاکٹر عارف مشتاق، ڈی آئی جی مانیٹرنگ، طارق مسعود ےٰسین، ڈی آئی جی PHPسلمان چوہدری، ڈی آئی جی I&V، عظیم خان لغاری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، فاروق مظہر، ڈی آئی جی R&D، غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، نواز وڑائچ، ڈی آئی جی ڈسپلن، اظہر حمید کھوکھراور ڈی آئی جی SPU، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے علاوہ سی پی او کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے احمد مبارک کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نرم رویے اور انکساری جیسی خوبیوں کی وجہ سے محکمہ میں نہ صرف روایتی پولیس کلچر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیابلکہ پولیس کی وردی کو اپنے رویے اوربہترین کارکردگی سے باوقار بنایا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام سروس کے دوران ہمیشہ عوام اور فورس کی بھلائی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور اپنی انہی خوبیوں کی بناء پر وہ محکمہ پولیس کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔اس موقع پر ان کے بیچ میٹ سی سی پی او لاہور، امین وینس اورایڈیشنل آئی جیCTD، محمد طاہر نے اپنے خطاب میں احمد مبارک کوایک بہترین انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ احمد مبارک نے جس بھی سٹیشن پر فرائض ادا کیے انہوں نے کبھی بھی کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آزادانہ فیصلے کیے جو محکمہ پولیس میں ان کی پہچان بن گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد مبارک نے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے ہمیشہ مشتاق احمد سکھیرا سے رہنمائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینی ہو گی تا کہ مستقبل میں ایسی فورس تیار کی جائے جو عوام کے جان و مال کو صحیح معنوں میں تحفظ دے سکے۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے احمد مبارک احمد کو الوداعی شیلڈ پیش کی۔ ڈی آئی جی

مزید :

علاقائی -