حکمران چین کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کریں،رحیق عباسی

حکمران چین کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کریں،رحیق عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورے سے متعلق بیان پر کہا کہ چین پاکستان کا دوست ہے حکمران اس لازوال دوستی کو اپنی سیاست اور ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے سے اجتناب کریں،حکمران جن 45ارب ڈالر کی بات کررہے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا کہ آیا یہ قرضے ہیں یا سرمایہ کاری؟ اور یہ کہ کرپٹ حکمران، کرپٹ سسٹم کے تحت ان معاہدوں پر کس طرح عملدرآمد یقینی بنائینگے، انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی حکومتی نہیں عوامی سطح پر قائم ہے دونوں اقوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں، شریف برادران چینی سرمایہ کاری کی راہ میں دھرنوں کو رکاوٹ ظاہر کرکے اس لازوال دوستی کو متاثر کرنے کی سازش میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گے،
رحیق عباسی

مزید :

علاقائی -