اقلیتیوں کی حفاظت پاکستانیوں پر فرض ہے، گورنر سرور

اقلیتیوں کی حفاظت پاکستانیوں پر فرض ہے، گورنر سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھر ی محمد   سرور نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستانی محبت او ر پیار کرنے والی قوم ہیں، ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر عزت و احترام کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ، سکھ برادری ہو ، ہندو یا عیسائی قوم، بحیثیت مسلمان ہمارا ان سے محبت اور پیار کا رشتہ دن بدن بڑھ رہا ہے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں بابا گورونانک کے 546ویں جنم دن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا - سیمینار کا انعقاد دیا ل سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم نے کیا تھا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اورمختلف سکھ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔۔ سیمینار سے ڈائریکٹر دیال سنگھ رسرچ اینڈ کلچرل فورم اور سکھوں کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور بابا گورونانک کے افکار پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں گورنر ہاﺅس میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی طالبہ رابعہ فریدی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ رابعہ فریدی کا ملک میں تعلیم کے فروغ اور خواتین کو بااختیا ر بنانے کا عزم پوری قوم کے لئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں رابعہ کا کردار نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ پوری قوم کے لئے اعزاز ہے جس نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ۔انہوں نے رابعہ فریدی کونو جوانوں کا عالمی سفیر برائے سال 2014 ءمقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے رابعہ فریدی کواعزازی شیلڈ بھی دی۔

گورنر پنجاب

مزید :

علاقائی -