جو ڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں خورشید شاہ

جو ڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں خورشید شاہ

  

                                             لندن(اے این این)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ آئین اور قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کر لیاجائے ،سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ تفتیشی افسر بیٹھ جائے تو عدلیہ ،قانون اور آئین کی کیا پوزیشن رہ جائے گی؟چیف الیکشن کمیشنر کے لیے آج پھر سیاسی جماعتوں سے رابطے کروں گا ۔لندن میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے وہ آج پھر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔عمران خان کے جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کے مطالبے پر خورشید شاہ نے کہا کہ آئین اور قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنا ایک سیاست ہے، عمران خان کو یہی ہم بتارہے ہیں کہ یہی جمہوریت ہے۔ اس کو ڈی ریل نہ کیا جائے۔ اگر آمریت ہوتی تو عمران خان کو شاید گھر سے نکلنے نہ دیا جاتا۔

خورشید شاہ

مزید :

علاقائی -