عدالت نے وزارت ریلوے کو 5لاکھ ماہانہ تنخواہ پرمشیر مقررکرنے سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا

عدالت نے وزارت ریلوے کو 5لاکھ ماہانہ تنخواہ پرمشیر مقررکرنے سے روکتے ہوئے ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت ریلوے کو 5لاکھ ماہانہ تنخواہ کے عوض مشیر مقررکرنے سے روکتے ہوئے 3 ماہ میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے شہری شہزاد خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل طاہر عباس نے موقف اختیار کیا کہ وزارت ریلوے 5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے عوض گریڈ 22کے عہدے کے برابر مشیر ریلوے کی بھرتی کرنے جا رہی ہے جس کے لئے انٹرویو کی تاریخ بارہ نومبر مقرر کی گئی ہے،قانون کے مطابق وفاقی محکموں میں گریڈ 16سے اوپر کے عہدوں پربھرتیاںصرف فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہیں عدالت نے وزارت ریلوے کو محکمہ کا مشیر مقررکرنے سے روکتے ہوئے 13فروری تک جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -