قاتلانہ حملے میںسزا پانے والے قیدی کی بریت کی اپیل پر وکلاءطلب

قاتلانہ حملے میںسزا پانے والے قیدی کی بریت کی اپیل پر وکلاءطلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف پر قاتلانہ حملے میں عمرقید کی سزا پانے والے قیدی محمد یوسف کی بریت کی اپیل پر وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔ جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس صداقت علی خان کیس کی سماعت کی۔ خاتون وکیل نے بریت اپیل میں موقف اختیارکیا کہ ملزم سے زبردستی اعتراف جرم کرایاگیا۔ ملزم نے اپنی مرضی سے ٹرائل کورٹ میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے بریت اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے حملے میں استعمال ہونےوالا ٹوکہ برآمد ہوا اورانسدادہشت گردی کورٹ نے ملزم کے اعتراف جرم کے بعد میرٹ پر سزاکا حکم سنایا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بریت اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلاءکو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -