پارٹی انتخابات نہ کرانے پرالیکشن کمیشن اور 3 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب

پارٹی انتخابات نہ کرانے پرالیکشن کمیشن اور 3 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف پر پابندی عائد کرنے کی درخواست میں تینوں سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سینئر افسر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف لائرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ نواز ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماءاسلام فضل الرحمان گروپ نے اپنی اپنی جماعتوںمیں انتخابات نہیں کرائے،لہٰذا ان پر پابندی عائد کی جائے، نوا زشریف کو مسلم لیگ (ن)، بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کو جے یو آئی ف کے اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے،عدالت نے تینوں سیاسی جماعتوں کو جواب کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی سینئر افسر کو 10دسمبر کیلئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...