سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات غلام سرور للوانی بری، اثاثے بحال

سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات غلام سرور للوانی بری، اثاثے بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات غلام سرور للوانی کو بری اور ان کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے غلام سرور للوانی کی درخواست پر سماعت کی، وکلاءنے موقف اختیارکیا کہ احتساب عدالت نے ناکافی شواہد کے باوجود ملزم کو سات سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور انکی اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا ،فیصلہ حقائق کے منافی ہے لہذا سے کالعدم کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات غلام سرور للوانی کو بری کرتے ہوئے اان کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -