ہائیکورٹ نے 3میڈیکل کالجز کا الحاق منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

ہائیکورٹ نے 3میڈیکل کالجز کا الحاق منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے 3میڈیکل کالجز کا الحاق منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایک نوٹیفکیشن اور اخبار اشتہار کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج، شیخ زید اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ساتھ الحاق منسوخ کر دیا ہے جو غیرقانونی ہے، انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے ایکٹ کے تحت کام کرتی ہے ، پی ایم ڈی سی کو پنجاب یونیورسٹی کے دائر کار میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...