لاہور ہائی کورٹ نے برطرف 2سول ججوں کو انکے عہدوں پر بحال کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے برطرف 2سول ججوں کو انکے عہدوں پر بحال کردیا

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے دو برطرف سول ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کردیاہے ۔عدالت عالیہ نے سول ججزمظہر گیلانی اور مظہر الہی کی بحالی کا نوٹیفکیشن پنجاب سروس ٹربیونل برائے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا ہے ۔دونوں سول ججوں کو لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے مختلف الزامات کے تحت ملازمت سے سبکدوش کردیا تھا جس کے خلاف انہوں نے پنجاب سروس ٹربیونل برائے ماتحت عدلیہ سے رجوع کیا تھا اور ٹربیونل نے انہیں بحال کرنے کی ہدایت جاری کی تھی ۔دونوں سول ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعیناتی کے لئے 15نومبر تک عدالت عالیہ سے رجوع کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -