ننکانہ کے عوام آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،آغا علی حیدر

ننکانہ کے عوام آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،آغا علی حیدر
ننکانہ کے عوام آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،آغا علی حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           لاہور(عامر خان سے) تحریک انصاف کے رہنما اور ننکانہ کی ہر دلعزیز شخصیت سابق ایم پی اے آغا علی حیدر نے کہا ہے کہ مجھ سمیت بریگیڈیئر (ر)اعجاز اور دیگر ساتھیوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ بروقت ہے ۔یہ باتیں انہوں نے ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہا کہ 1947ءکے بعد سے عمران خان وہ واحد سیاست دان ہیں جن میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک قومی رہنما میں ہونی چاہیے ۔ عمران خان نے دھاندلی کےخلاف بروقت آواز بلند کر کے قوم کو بیدار کیا ہے ، یہ وقت ثابت کرے گا کہ اب ملک میں لٹیرے حکمرانی کرینگے یا محب وطن عوام ۔ آغا علی حیدر نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں قوم کے نوجوان بنیادی کردار ادا کرینگے اور عمرن خان نئے پاکستان میں اخوت ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ایسی مثالیں قائم کرینگے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ آغا علی حیدر نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے عوام آج کے جلسے میں بھاری تعداد میں شرکت کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ جب ننکانہ صاحب سے ایم این اے منتخب ہوئے تو ننکانہ ایک مثالی ضلع تھا اور اگر اب بھی ننکانہ کے عوام تحریک انصاف کے قائدین کا بھر پور ساتھ دینگے تو اس سے ضلع میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تاریخ ساز فیصلہ دے گا کہ عمران خان ہی قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ۔ آغا علی حیدر نے مزید کہا کہ ضلع ننکانہ ایک تاریخی شہرہے، اور یہاں کے عوام بھی تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو کامیاب کروانے میں آئندہ انتخابات میں تاریخی کردار ادا کرینگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -