بولان کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بولان کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں ...

  

                       بولان (آئی این پی) بولان کے علاقے مٹھڑی میںکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ۔منگل کولیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بولان کے علاقے مٹھڑی میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔لیویز اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور لیویز نے کہا ہے کہ حملے میں مقامی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کی تین خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔لیویز کے مطابق یہ خاندان سبی سے مٹھری کی جانب جارہا تھا، اب تک کسی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے

کار پر فائرنگ

مزید :

علاقائی -