آصف زرداری کا بس حادثے میںجاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار

آصف زرداری کا بس حادثے میںجاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے خیرپور کے قریب سوات سے کراچی جانے والی بس کی ایک ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوات سے کراچی جانے والی بس کو خیرپور کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں اس حادثہ کا علم ہونے پر شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...